خواب پورے ہوتے ہیں اگر محنت دل سے کی جائے تو ۔۔ والد کے میڈیکل اسٹور میں ڈاکٹر بن کر بیٹھنے والی یہ بچی آج ڈاکٹر کیسے بنی؟

ہماری ویب  |  Jul 04, 2022

والدین اس دنیا میں اپنی اولاد سے جتنی محبت کرتے ہیں شاید ہی کوئی اور کرتا ہو یہی وجہ ہے کہ اولاد کی ماں باپ خاطر بہت قربانیاں دیتے آئے ہیں مگر کئی مرتبہ ہمارے سامنے ایسے واقعات آ جاتے ہیں۔

جنہیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ بچےبھی والدین کا خواب پورا کرنے میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں چھوڑتے، آئیے اسی طرح کے ایک واقعے پر نظر ڈالتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس تصویر کو دیکھ کر صاف معلوم ہوتا ہے کہ ایک بچی جس کے والد کا ایک چھوٹا سا میڈیکل اسٹور ہے اور وہ اس میں ڈاکٹر بن کر اپنے والد کا بلڈ پریشت چیک کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مستقبل میں ڈاکٹر بننے کا خواب بھی اس معصوم کے چہرے پر صاف نظر آ رہا ہے۔

مزید یہ کہ آج جب کئی سالوں کی محنت کے بعد جب بچی ڈاکٹر بن گئی تو اس نے بچپن کے اس لمحے کی یاد میں والد کا بلڈ پریشر چیک کرتے ہوئے ایک تصویر کھینچوائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کی ڈالا۔

آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ ہمیں یہ تصویر ایک پیغام دے رہی ہے کہ انسان کے حالات جیسے بھی ہوں اسے مثبت سوچ کے ساتھ محنت و لگن جاری رکھنی چاہیے۔

بیٹا والد کے ساتھ جہاز میں پائلٹ بن کر بیٹھتا تھا:

اسی طرح کا ایک واقعہ آج سے کچھ ماہ پہلے سوشل میڈیا کی زینت بنا تھا جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ جہاز کے کیپٹن جب بھی رن وے پر اپنا جہاز کھڑا کرتے تو بیٹے کو اپنے پاس بٹھا لیتے۔

یوں وقت گزرتا گیا اور بچے میں پائلٹ بننے کا شوق پیدا ہو گیا۔ اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بیٹا اور والد ایک ہی جہاز کے پائلٹ ہیں۔

جس سوشل میڈیا پیج نے اس تصویر کو شیئر کیا انہوں نے اسے ایک انتہائی خوبصورت کیپشن " خواب پورا ہو گیا " بھی دیا، جسے سب نے پسند کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More