مسلمان نے ہندو دوست کی آخری رسومات ادا کیں اور ۔۔ بھارت کا وہ مسلمان دکاندار جس نے ہندو ملازم کو کاندھا دے کر انسانیت قائم کر ڈالی

ہماری ویب  |  Jul 04, 2022

مذہب سے زیادہ انسانیت ہر انسان کے لیے ضروری ہوتی ہے جو آج کے دور میں کم ہی لوگ نبھا پاتے ہیں۔ بھارت میں جیسا کہ آئے روز ہندو مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے ہیں جس سے لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ لیکن وہیں بھارت سے ایک ایسا مسلمان سامنے آیا ہے جس نے شدت پسند ہندوؤں کے مسلمانوں پر بربریت کے باجود انسانیت اور دوستی نبھاتے ہوئے اپنے ہندو دوست کے انتقال پر اس کی آخری رسومات میں حصہ لیا۔

مسلمان شخص کا نام محمد رضوان ہے جس نے اپنے ہندو دوست کے انتقال کر اُسے کاندھا دے کر انسانیت اور رواداری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ اِنڈیا کی ریاست بہار کے شہر پٹنہ سے تعلق رکھنے والے محمد رضوان کی دکان پر ہندو ملازم رام دیو ساہ بطور کام کرتا تھا جس کا کچھ روز قبل انتقال ہوگیا۔

محمد رضوان اوران کے خاندان نے 25 سال سے اپنی دکان میں ملازمت کرنے والے رام دیو کو گھر کا فرد سمجھتے ہوئے ان کی آخری رسومات ان کے گھر والوں کے ساتھ مل کر ادا کیں۔

ایک اور جو بہترین کام رضوان کی جانب سے اپنے ہندو ورکر کے لیے کیا گیا وہ یہ کہ اس کے اہلخانہ کے لیے مالی امداد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ محمد رضوان کی رام دیو کی میت کو آخری رسومات کے لئے لے جاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین نے محمد رضوان کی خدمات اور ان کے جذبے کو بھرپور انداز سے سراہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More