موت کے بعد بھی مردے کی آنکھیں کام کر رہی ہوتی ہیں ۔۔ مرنے کے بعد انسان کی آنکھوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ سائنس کا خوفناک انکشاف

ہماری ویب  |  Jul 06, 2022

جب انسان کے جسم سے روح نکل جاتی ہے، عام طور پر مسلمان جلد از جلد اسے دفنانے کی تیاری کرتے ہیں، اسی طرح دیگر مذاہب میں بھی مرنے والے کو آخری منزل تک پہنچایا جاتا ہے۔ لیکن مرنے کے بعد جس طرح پورے جسم میں تبدیلی آتی ہے، اسی طرح آنکھوں پر بھی اثر ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

انسان کی موت کے بعد اس کی آنکھیں بھی متاثر ہوتی ہیں،جس طرح دیگر حصے متاثر ہوتے ہیں، اسی طرح آنکھیں بھی متاثر ہوتی ہیں مگر سائنس نے اس حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

پالینڈ کے ریسرچر کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں 37 مردوں کی آنکھوں کا سیمپل اکھٹا کیا تھا، جس کی بنا پر سائنس کے ذریعے یہ بات جاننے کی کوشش کی گئی کہ انسان کی آنکھ مرنے کے کتنے گھنٹے بعد تک قابل عمل رہتی ہے۔

جس طرح انسانی دماغ مرنے کے بعد کچھ منٹوں تک فعال رہتا ہے، اسی طرح انسانی آنکھ بھی قابل عمل رہتی ہے۔ 37 مردوں کی آنکھوں ایک خاص ماحول میں رکھا گیا اور ان کے پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ انسان کے مرنے کے 6 سے 7 گھنٹے بعد تک انسانی آنکھ قابل عمل ہوتی ہے۔

جبکہ کچھ کیسز میں تو یہ 21 دن تک بھی آنکھ قابل عمل ہوتی ہے، اسی طرح سائنسدانوں کی جانب سے ایک شخص کی آنکھوں کو جو کہ انتقال کر گیا تھا واپس سے فعال بنایا گیا ہے، سائنسدانوں نے آنکھ میں موجود کچھ سیلز کو ری ایکٹیویٹ کیا، واضح رہے یہ آنکھیں مردے کے چہرے سے نکالی جا چکی تھیں اور تقریبا 5 گھنٹے گزر چکے تھے۔

یعنی مرنے کے 5 گھنٹے بعد بھی آنکھ قابل عمل تھی، یہی وجہ ہے کہ مرنے کے بعد کئی افراد اپنی آنکھیں عطیہ کر دیتے ہیں۔ اسی طرح ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی آنکھیں بھی ان کی وصیت کے مطابق ان کی رحلت کے بعد عطیہ کر دی گئی تھیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More