ٹانگ ٹوٹ گئی اور کومہ میں بھی رہے ۔۔ وہ 7 اداکار کون ہیں جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈالی تو معذوروں کی طرح بستر پر آ گئے؟

ہماری ویب  |  Aug 11, 2022

انسان کے نصیب میں جو لکھا ہوتا ہے وہ ہو کے ہی رہتا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ اداکار ہیں جو چوٹ لگوا کر کئی ہفتوں و مہینوں کیلئے بستر پر چلے گئے، آئیے جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا؟

شلپا شیٹی:

اپنے ڈانس کی وجہ سے بھارتی فلمی دنیا میں نام بنانے والی شلپا آج کل ہدایت کار روہت شیٹی کی ویب سیریز " انڈین پولیس فورس" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں ان کی ٹانگ میں چوٹ لگی اور یہ 6 ہفتوں کیلئے وہیل چیئر پر آ گئیں۔ اپنی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ شلپا نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی۔

اور کہا کہ 6 ہفتوں کیلئے شوٹنگ سے دور ہوں اب تو آپ مجھے دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا واضح رہے کہ اس موقعے پر بھی خوب ہنس رہی تھیں۔ اس کے علاوہ شلپا نے کہا کہ مجھے ہدایت کار کی طرف سے ہدایت ملی کہ رول، کیمرہ ایکشن، بریک لیگ۔ جبکہ بریک گ کا مطلب ہوتا ہے کہ گڈ لک مگر انہوں نے اصلی میں ہی ٹانگ تڑوا لی۔

سارہ خان:

اپنی معصومیت اور اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والی سارہ خان کو بھی چہرے پر شدید چوٹیں آ چکی ہیں۔ جب یہ ڈرامہ میرے ہم دم میں جلوہ گر ہوئیں تو اس کی شوٹنگ کے دوران یہ سیڑھیوں سے گر گئیں جس کی وجہ سے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

شاہ رخ خان:

فلموں میں رومانس کے بادشاہ کے نام سے جانے پہچانے جانے والے شاہ رخ کے کندھے میں کافی چوٹیں آئیں۔ 2009 میں فلم دولہا مل گیا کے دروان یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے بعد انہیں کچھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا۔

جویریہ عباسی:

ملک کی سینئر ڈرامہ اداکار جویریہ عباسی کا 2000 میں خطرناک کار حادثہ ہو اجس کی وجہ سے ان کی جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹیں جن کی مختلف سرجریاں کی گئیں تب جا کر یہ صحت مند ہو ئیں مگر کہا یہ جاتا ہے کہ ان کے جسم پر ان زخموں کے نشانات اب بھی ہیں۔

امیتابھ بچن:

فلم قلی کے دوران ٹیبل والے سین میں انہیں سچ میں چوٹ لگی جس کی وجہ سے ان کی حالت ایسی ہو گئی تھی جیسے یہ کومہ میں چلے گئے ہوں ۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ 1982 میں فلم میں موجود ولن نے ٹیبل کے پاس سے انہیں مکا مارا۔

جو سیدھا ان کے معدے میں جا لگا جس سے ان کی آنت متاثر ہوئی۔ جب یہ خبر میڈیا کی زینت بنی تو پوری دنیا میں امیتابھ بچن کیلئے دعائیں ہوئیں کہ اللہ پاک انہیں جلد از جلد صحتیاب کرے۔

کبریٰ خان:

شوخ و چنچل اداکارہ کبریٰ خان کہتی ہیں کہ 18 سال کی عمر میں کار حادثے کا شکار ہوئی جس کی وجہ سے ناک کی ہڈی، آنکھ کے اوپر کی ہڈی ارو گال کی ہڈی متاثر ہوئی تھی مگر اب بالکل ٹھیک ہوں اور ہمیشہ یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں کچھ اور نہ ہو جائے اب۔

اکشے کمار:

اکشے کمار شروع سے ہی اپنی اداکاری سے زیادہ فلموں میں مختلف قسم کے اسٹنٹ کیلئے مشہور ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم کھلاڑیوں کا کھلاڑی میں اپنے سے زیادہ وزن والے آدمی کو اٹھا لینے کے باعث ان کی گردن میں چوٹیں آئیں۔

جس کا علاج انہوں نے غیر ملک میں جا کر کروایا مگر پھر بھی ہمیں آج تک یہ اچھے سے اپنی فلموں کے ذریعے محظوظ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More