اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے، پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے ۔۔ اپنی سالگرہ پر بیمار والدہ کے ساتھ حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کے لیے کون سا بڑا اعلان کیا، ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Aug 11, 2022

اللہ پاک جب مصیبت یا پریشانی دیتا ہے تو اسے ختم کرنے کا بھی بندوبست خود ہی کرتا ہے۔ جی ہاں بالکل جس طرح اپ جانتے ہیں کہ ملک میں بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال ہے لوگ اپنے گھروں، بچوں اور مویشیوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

تو ایسے میں ملک کی نامور گلوکارہ و شو ہوسٹ حدیقہ کیانی بھی ان لوگوں کی مدد کرنے کو اب سامنے آ گئیں ہیں، اسی حوالے سے ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنی والدہ سے کہتی ہیں۔

کہ دیکھیں اپ کی بیٹی کھڑی ہو گئی ہے آپ نے ہی کہا تھا نہ کہ اٹھ باند کمر کیا ڈرتا ہے پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہیے تو اب میں نے قمر باندھ لی ہے اور اپنی کمپین کا نام رکھا ہے وسیلہ جسے میں آج اپنی ہی سالگرہ کے موقعے سے شروع کرنے جا رہی ہوں۔

تو امی جان آپ بتائیں یہ نام کیسا ہے جس کے جواب میں حدیقہ کی والدہ کہتی ہیں بہت اچھا، زبردست اور اللہ پاک تجھے کامیاب کرے۔ واضح رہے کہ اب تک اس ویڈیو کو 33 ہزار لوگوں نے دیکھ لیا ہے جبکہ ڈھائی ہزار لوگوں نے اسے پسند بھی کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More