جلدی دفنا دیا جائے تاکہ مردہ اکڑے نہیں ۔۔ مُردہ انسان کے جسم کا کونسا حصہ مرنے کے بعد بھی بڑھتا ہے؟ سائنس کا انکشاف

ہماری ویب  |  Sep 24, 2022

سائنس کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کئی اعتبار سے انسان کو حیرت میں ڈال دیتی ہے۔

لیکن موت اور اس کے بعد انسان کے ساتھ ہونے والی صورتحال کے بارے میں صارفین کو خوف میں مبتلا کر دیتی ہے۔

موت کے بعد انسان کے جسم میں کون سی بڑی تبدیلی آتی ہے، اور وہ اکڑتا کیوں ہے؟ یہ وہ سوال ہے، جو ذہن میں تو آتا ہے، تاہم سوال کرتے ہوئے کئی صارفین خوف کی وجہ سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

سائنس کے مطابق انسانی جسم میں موت کے بعد تبدیلی کے 4 فیز ہوتے ہیں۔ اس فیز کو Hypostasis کا نام دیا جاتا ہے۔ اس فیز میں جو اہم تبدیلی رونما ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ موت کے ایک گھنٹے سے لے کر چند گھٹوں تک انسانی جسم میں موجود خون کو نالیاں خراب ہونا شروع ہو جاتی ہیں، یہ نالیاں پورے جسم میں خون کی روانی کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

سائنس کے مطابق ایک اہم فیز نیوٹن کے لاء پر انحصار کر سکتا ہے، یعنی موت کے بعد مردے کا جسم میں موجود ٹھنڈک جسم کے آس پاس موجود درجہ حرارت پر انحصار کرتی ہے۔ یہ فیز انتہائی اہم ہوتا ہے، کیونکہ اگر سازگار درجہ حرارت میسر ہو جائے تو انسانی جسم کو کئی گھنٹوں کے لیے فریز کیا جا سکتا ہے۔ جیسے کہ عام طور پر سرد خانے کی شکل میں یہ جگہ موجود ہے۔ اس فیز کو Algor Mortis کا نام دیا جاتا ہے۔ اگلہ مرحلہ زندہ انسان کو خوفزدہ تو کر دیتا ہے، اس فیز کو Rigor Mortis کہا جاتا ہے۔ کیونکہ اسمیں انسانی جسم سخت ہونا شروع ہو جاتا ہے اور مردے اکڑ جاتا ہے۔

موت کے تین گھنٹے بعد تک مردہ نرم ہوتا ہے، اور جسم میں گرمی بھی موجود ہوتی ہے۔ لیکن 3 سے 8 گھنٹے کے بعد جسم میں سختی آنا شروع ہو جاتی ہے، جو کہ عزیز و اقارب بھی محسوس کر لیتے ہیں۔ اور پھر اگلے 8 سے 36 گھنٹوں کے اندر سختی کے ساتھ ساتھ مردے کا جسمانی درجہ حرارت بھی گر جاتا ہے اور مردہ ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔

ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ انسانی جسم میں موت کے پٹھوں کے ریشوں میں کیمیکل تبدیلیاں وقع پزیر ہو رہی ہوتی ہیں۔ لیکن پھر 36 گھنٹوں بعد مردے میں ہونے والی کیمیکل تبدیلیوں سے بننے والے کیمیکل بانڈز ٹوٹ جاتے ہیں اور سختی بھی ختم ہو جاتی ہے، یعنی مردہ گلنا شروع ہو جاتا ہے۔

اکثر سوشل میڈیا پر یہ کہا جاتا ہے کہ مرنے کے بعد بھی انسان کے ناخن بڑھتے رہتے ہیں، اس حوالے سے سائنس فوکس نامی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ ناخن اور بال مرنے کے بعد بھی بڑھنا شروع ہو جائیں مگر اس کی وجہ انسانی جسم ہے، جو کہ خراب ہو رہا ہوتا ہے اور اس میں تبدیلی رونما ہو رہی ہوتی ہے۔

جب ایک انسان کا دل دھڑکنا بند ہو جاتا ہے، اور دماغی سیلز بھی ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں، لیکن وہ سیلز جنہیں کم آکسیجن کی مقدار چاہیے ہوتی ہے وہ زندہ ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ناخن اور بال بڑھ سکتے ہیں، حتیٰ کہ انسان کا دماغ بھی مردہ ہو جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More