اب تو بھارتی ٹیم کو آنا ہی پڑے گا ۔۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے اہم خبر سامنے آ گئی

ہماری ویب  |  Sep 27, 2022

پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بار ٹیسٹ سیریز آج سے 15 سال پہلے منعقد ہوئی تھی، جس میں بھارت کے شہر بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا ٹاکرا ہوا تھا۔

تاہم اس کے بعد آج تک دونوں ٹیموں کے مابین کوئی ایسا مقابلہ نہیں دیکھنے کو ملا، اس کی سب سے بڑی وجہ سے ممبئی حملہ تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوا۔

تاہم 2012 میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی ایونٹس کھیلے گئے۔

لیکن اب ایک بار پھر روایتی حریفوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی باز گشت سامنے آ گئی ہے، ذرائع کے مطابق برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی جانب سے ایک رپورٹ پبلش کی گئی ہے جس میں انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے باقاعدہ دونوں ٹیموں کو نیوٹرل مقام کے طور پر برمنگھم یا لندن کے اسٹیڈیم میں میچز کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چئیرمین مارٹن ڈارلو نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران ہی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ پیشکش خود برطانوی کرکٹ بورڈ کے لیے سنہری موقع ہے کیونکہ پاک بھارت ٹاکرے سے کوئی بھی وینیو ہو خوب کماتا ہے۔

2011 کے ورلڈ کپ میں بھی جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں آمنے سامنے تھیں تو کُل 495 ملین لوگوں نے یہ میچ دیکھا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More