حاملہ خواتین سے متعلق بڑی خوش خبری ۔۔ ماں بننے والی خواتین کے لیے قانون میں کون سی بڑی تبدیلی کر دی گئی؟

ہماری ویب  |  Oct 12, 2022

دنیا بھر میں حاملہ خواتین کے حوالے سے خاص انتظامات کیے جاتے ہیں، ترقی یافتہ ممالک تو اس دوڑ میں کئی گناہ آگے نکل چکی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سنگاپور میں حاملہ خواتین سے متعلق اہم قدم اٹھایا گیا ہے، جس نے ان خواتین کے لیے امید کی کرن پیدا کر دی ہے، جو کہ حمل کے دوران ملازمت بھی کر رہی ہیں۔

سنگاپور ائیرلائن کی جانب سے اُس متنازع قانون میں ترمیم کر دی ہے، جس میں حاملہ خواتین کی ملازمت سے متعلق واضح کیا گیا تھا۔

عالمی میڈیا کے مطابق سنگاپور ائیر لائنز کی جانب اعلان میں کہنا تھا کہ قانون میں ترمیم کے بعد اب خواتین ائیر لائن کی کیبن کریو میں ملازمت کرنے والی خواتین اگر حاملہ ہوتی ہیں، تو وہ گراؤنڈ ڈیوٹی کا انتخاب کر سکتی ہیں، بچے کی پیدائش کے بعد خواتین واپس اپنی پرنی ملازمت کو جاری رکھ سکتی ہیں۔

اس سے پہلے خواتین کیبن کریو اگر حاملہ ہوتیں تو انہیں تنخواہ کے بغیر ہی رخصت پر بھیج دیا جاتا تھا، جبکہ ماں بننے کے بعد انہیں نوکری سے برخاست تک کر دیا جاتا تھا، جس پر تنقید بھی کافی کی جاتی تھی۔

تاہم اب ائیرلائن کے نئے قانون کے بعد کئی حلقے اسے خوش آئیند قرار دے رہے ہیں جبکہ خواتین ایسوسی ایشین کی جانب سے اس ترمیم پر شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More