اپنی کوکھ سے پیدا ہوئے بچوں نے چھوڑ دیا تو ۔۔ دو بے سہارا بزرگ خواتین نے کیسے لازوال داستان رقم کی؟

ہماری ویب  |  Oct 13, 2022

بھارت کے زیر انتظام جموں میں مسلمان اور ہندو خواتین کی نصف صدی پر مشتمل دوستی کی داستان نے ہندوستان میں مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کیلئے ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔

جموں کے ایک جذام سینٹر میں مقیم بیگم صاحبہ اور رام بائی کی زندگی ایک دوسرے کے گرد گھومتی ہے، رام بائی کو سالوں پہلے کسی نے اس سینٹر میں چھوڑ دیا تھا اور بیگم صاحبہ کو بھی جذام سینٹر میں برسوں بیت چکے ہیں۔ دنیا سے مایوس ان دنوں خواتین نے ایک دوسرے کو سہارا بنا کر اپنی زندگی کا بڑا حصہ گزار دیا ہے اور ان کی طویل دوستی دوسروں کیلئے ایک روشن مثال بن چکی ہے۔

بیگم صاحبہ کا تعلق جموں سے ہے لیکن وہ بھی برسوں سے اس کوڑھیوں کے سینٹر میں رہ رہی ہیں اور دونوں اپنے گھر والوں کے بغیر یہاں خوشی اور غم کی ساتھی بن چکی ہیں۔ رام بائی عمر میں بیگم سے 10 سال بڑی ہیں۔ دونوں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں اور مشکل وقت میں بھی ساتھ نہیں چھوڑتیں۔ رام بائی بیگم کی خدمت کرتی ہیں اور بیگم بھی ہر وقت رام بائی کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں۔

بیگم صاحبہ کا کہنا ہے کہ رام بائی مجھ سے 10 دن پہلے یہاں آئی لیکن میرے آنے کے بعد ہم دونوں ایک ہی کمرے میں رہنے لگے۔ تب سے ہم ساتھ ہیں۔ رام بائی نے میری اور میرے بچوں کی بھی خدمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم دونوں نے ذات پات اور مذہب کا احساس بھول کر انسانیت کی نظروں سے ایک دوسرے کو دیکھا۔دونوں ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتی ہیں اور دونوں ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے اللہ اور بھگوان دونوں کو مانتی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More