میری آنکھوں سے محمدﷺ کا نام سنتے ہی آنسو آ جاتے ہیں ۔۔ بزرگ خاتون کی سڑک پر اسلام قبول کرنے کی دل چھو لینے والی وائرل ویڈیو

ہماری ویب  |  Oct 14, 2022

آپ نے محمد ﷺ کا نام لیا تو مجھے رونا آ گیا۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں ایک عیسائی خاتون کے۔ یہ ایمان افروز واقعہ آپ کو بھی جذباتی کر دے گا، آئیے اس کے بارے میں مزید جانتے ہیں ہماری ویب کی اس خبر میں۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک عیسائی خاتون سے جب لندن کی سڑک پرایک مسلمان لڑکے نے گفتگو کی اور پوچھا کہ محمدﷺ کے بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گی، تو خاتون کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھے تھے، انہوں نے اپنی امت کیلئے بہت کچھ کیا یہی نہیں وہ بہت زیادہ مذہبی تھے اس کے بعد یہ خاتون رونے لگی اور کہا کہ جب بھی میرے سامنے محمد پاک ﷺ کا نام لیتے ہیں تو یوں ہی آنسو نکل آتے ہیں۔

انہوں نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج سے کچھ دن قبل ان کی بیٹی نے اسلام قبول کیا اور پھر سڑک پر ہی اس خوش نصیب خاتون نے بھی اس لڑکے کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا جس کے بعد بھی وہ رونے لگیں اور ساتھ خوشی کا بھی اظہار کیا۔

اسی طرح کا ایک واقعہ اور دیکھنے کو ملا جب ایک مسلمان یوٹیوبر نے سڑک پر ہی 2 دوستوں کو روک کر بات چیت کی۔

اور انہیں قرآن پاک کی کچھ آیات کی تلاوت سنائی تو ان میں سے ایک دوست پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی اور کہا کہ میں جب بھی قرآن سنتی ہوں تو یوں ہی ہوتا ہے میرے ساتھ ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More