زندگی کی آخری تصویر میں کیا راز تھا؟ موت سے چند منٹ پہلے کی کچھ ایسی تصاویر جس نے سب کو خوف مبتلا کر دیا

ہماری ویب  |  Oct 15, 2022

سوشل میڈیا پر ایسی کئی تصاویر ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ کچھ تو خوف کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

کچھ تصاویر موت سے چند لمحے پہلے کی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو افسردہ کر دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسے بدقسمت ماں اور بیٹے کی سیلفی وائرل ہے اور افسردہ کر رہی ہے، جو کہ ملیشیئن ائیر لائن میں سفر کر رہے تھے۔

2014 میں ائیر لائن حادثے کا شکار ہوئی تھی، حادثے سے محض چند منٹ پہلے مسافر گیری سلوک نے ایک سیلفی اپلوڈ کی تھی، جس میں وہ اور والدہ خوشی کا اظہار کر رہے تھے، تاہم کیا معلوم تھا کہ یہ مسکراہٹ آخری مسکراہٹ ہوگی۔

اور پھر اچانک جہاز زور دار آواز کے بعد جہاز توازن کھو بیٹھا اور تیزی سے زمین کی جانب کو بڑھا، جس کے بعد صرف دھواں اور تباہی کا منظر تھا۔

بیروت میں دھماکے سے چند منٹ پہلے محمد شعار نے ایک سیلفی اپلوڈ کی تھی، جس میں شعار جو کہ لال شرٹ پہنے تھا، اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک خوشگوار لمحات کو انجوائے کر رہا تھا،۔

2012 کا وہ سال جب سارے دوسرے ایک ساتھ انجوائے کر رہے تھے، کیا معلوم تھا کہ چند ہی منٹ بعد وہ اور اس کے ساتھی موت کی آغوش میں جانے والے ہیں۔

اچانک ہونے والے بم دھماکے میں شعار سمیت تمام دوست جان کی بازی ہار گئے۔ یہ سیلفی بچوں کے والدین کے زخم کو روز تازہ کرتی ہے۔

لاطینی امریکہ میں 2012 میں ایک جہاز کو حادثہ پیش آیا تھا، جس نے 43 سالہ گلوکارہ جینی ریورا کی زندگی بدل دی۔

سوشل میڈیا پر آخری بار اپلوڈ کی گئی تصویر میں گلوکارہ اپنے دوستوں کے ہمراہ سیلفی لے رہی ہیں۔ ان کے چہرے کے تاثرات میں یوں بالکل بھی محسوس نہیں ہو رہا تھا کہ جیسے کچھ ہونے والا ہے۔

اور پھر اچانک جہاز کا توازن بگڑا اور سب کچھ ختم ہو گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More