آخری سانسیں ساتھ لیں اور ہاتھ پھر ساتھ ہی دنیا سے چلے ۔۔ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے انتقال کرنے والے جوڑے کے ساتھ آخری وقت میں کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Oct 17, 2022

یہ حقیقت ہے کہ میاں بیوی اگر ایک دوسرے کو سمجھ کر زندگی گزاریں تو زندگی بہت پرسکون گزرتی ہے۔ آج کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے جنہوں نے آخری دم تک ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اور ان کی موت بھی ایسے ہوئی جس کی تمنا ہر محبت کرنے والے جوڑے کی ہوتی ہے۔

اس کہانی کا آغازامریکہ کی ریاست فلوریڈا سے ہوا تھا۔ سن 1955 میں ڈیلما نام کی ایک لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ امریکہ کے کسی شہر سے فلوریڈا آکر شفٹ ہوگئی۔ یہاں ڈیلما کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوئی جس کا ٹام تھا۔ یہ ملاقات انکے ایک رشتہ دار نے کرائی تھی۔ اس وقت دونوں کی عمر 20s میں تھی۔

ٹام اور ڈیلما کے درمیان کافی گہری دوستی ہوگئی۔ ان کی دوستی کو ابھی تین ہفتے ہی ہوئے تھے کہ اسی دوران ٹام نے ڈیلما کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔ٹام گھبرایا ہوا تھا کہ لڑکی اس بات کا برا نہ مان جائے لیکن اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور اس نے ٹام کو شادی کے لیے ہاں کردی۔

ٹام اور ڈیلما کی شادی ہوگئی اور پھر دونوں فلوریڈا سے ٹیکساس آکر رہنے لگے۔ شادی کے کچھ عرصے بعد ٹام کو آرمی میں ملازمت ملی جبکہ ڈیلما اپنے گھر کو سنبھالنا شروع ہوگئی۔

پھر ٹام اور ڈیلما کے بچے بھی ہوگئے۔ ٹام اور ڈیلما اپنے بچوں میں مگن ہوگئے۔ ٹام بچوں کو اپنی بیوی کے پاس چھوڑ کرنوکری پر چلا جاتا اور ڈیلما بچوں کا خیال رکھتی۔ ٹام جب آرمی سے ریٹائر ہوجاتا ہے تو وہ اور ڈیلما بچوں سمیت امریکہ کی سیر کرنے کا پلان کرتے ہیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ ٹام اور ڈیلما کے بچے بڑے ہوگئے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے لگے۔ پیار کرنے والا جوڑا پھر اچانک بیمار رہنے لگا۔ ان کے بچے اور پوتے پوتیاں ان کے پاس اکثر آتے جاتے رہتے تھے۔ 19 اپریل 2017 کو ڈیلما کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی، ڈیلما کا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بے ہوشی کی حالت میں تھی۔ ڈیلما کا شوہر اپنی بیوی کی ایسی حالت دیکھ کر پریشان رہنے لگا۔

ڈاکٹرز نے ٹام کو اہلیہ کی صحت سے متعلق صوتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالت بہت خراب ہے شاید زندہ رہنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ پھر اگلے روز ٹام کی طبعیت بھی خراب ہوگئی۔ ٹام کو بھی اسی اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا جہاں ڈیلما موجود تھی۔

ٹام کی خواہش تھی کہ وہ اسے اسپتال میں اہلیہ کے برابر میں لٹایا جائے تاکہ وہ اسے دیکھتا رہے۔ اگلے روز ٹام کی ہارٹ اٹیک کے باعث موت ہوجاتی ہے اور اس کے ٹھیک نوے منٹ بعد ڈیلما بھی دنیا سے رخصت ہوجاتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اس دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ اس طرح ان کی 62 سالہ زندگی کا اختتام ایک ساتھ ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More