دماغ کی سرجری کے دوران مریض باجا بجاتا رہا ۔۔ آپریشن کے دوران اس مریض کو بے ہوش کیوں نہیں کیا گیا تھا؟ ویڈیو سے معلوم ہو جائے گا

ہماری ویب  |  Oct 18, 2022

اسپتال میں مریض کو آپریشن کے دوران اکثر بے ہوش کر دیا جاتا ہے تاکہ علاج میں آسانی پیدا ہوسکے اور مریض کو تکلیف کا احساس نہ ہو۔ مگر یہاں آج ہم آپ کو اٹلی کے اسپتال سے ایک خبر دیں گے جہاں ایک شخص اپنے دماغ کی سرجری کروانے آیا مگر اسے بے ہوش نہیں کیا گیا اور سب سے حیران کن بات یہ کہ وہ آپریشن کے دوران باجا مسلسل بجاتا رہا۔ اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے اس حوالے رپورٹ میں بتایا گیا ہے، آیئے جانتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے 35 سالہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے موسیقار کے دماغ میں رسولی کی تشخیص کی تھی جس کی سرجری کے لیے وہ اسپتال آیا۔

گلوکار کا آپریشن شروع ہوا جو طویل ٩ گھنٹے تک جاری رہا۔ 9 گھنٹے پر مشتمل دماغی سرجری کے دوران مریض نے سن 1970 کی دہائی کا مشہور گانا لوو اسٹوری کی دھن بجائی اور ساتھ ہی وہ اٹلی کے قومی ترانے کی دھن بھی بجاتا رہا۔ ڈاکٹروں کو بھی مریض کی اس حرکت نے متاثر کر رکھا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نیورو سرجن کی جانب سے بتایا گیا کہ سرجری کے دوران مریض کو بے ہوش نہیں کیا گیا تاکہ سرجن کو یقین رہے کہ مریض کے جسمانی اعصاب فعال ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More