مریض کو پلیٹ لیٹس کے بجائے شربت کی ڈرپ لگا دی۔۔ اسپتال میں مریض کے ساتھ ہوا افسوسناک واقعہ، مریض کونسی خطرناک بیماری کا شکار تھا؟

ہماری ویب  |  Oct 21, 2022

اسپتال انتظامیہ کی ذرا سی غفلت سے مریض کی جان جا سکتی ہے۔ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب ایک غلطی کی وجہ سے مریض جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک نجی اسپتال سے عجیب و غریب طرز کا واقعہ پیش آیا جب گذشتہ روز جمعرات کو ڈینگی کے مریض کو خون کے پلیٹ لیٹس کے بجائے پھل کے شربت کی ڈرپ لگا دی گئی جس کے الزام میں اسپتال کو سیل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ایک نجی اسپتال میں ڈینگی کے ایک مریض کو پلیٹ لیٹس کی جگہ لیموں کے شربت کی ڈرپ لگا دی گئی جس سے 32 سالہ مریض موقع پر انتقال کر گیا۔

مبینہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ حرکت میں آئی اور اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کی ہدایت پر پریاگ راج نامی کے اسپتال کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ مریض پردیپ پانڈے کی حالت بگڑنے کے بعد اسے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیاجہاں اس کی موت ہوگئی۔ تاہم مقامی پولیس اسٹیشن میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

32 سالہ مریض کے اہلخانہ نے اس افسوسناک واقعے سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ اسپتال میں ان کے مریض کو جو ڈرپ لگائی گئی اس پر پلازمہ لکھا ہوا تھا تاہم اس میں لیموں کا میٹھا رس موجود تھا جس سے مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

نجی اسپتال کے مالک نے دعویٰ کیا کہ پلیٹ لیٹس ایک مختلف طبی سہولت سے لائے گئے تھے اور مریض کے تین یونٹوں کی منتقلی کے بعد ردعمل ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More