پاؤں میں چھالے پڑ جائیں تو بھی چل کر جائیں گے ۔۔ پاکستان سے حج کے لیے پیدل چلنے والے 4 افراد کو کعبہ پہنچنے میں کتنے مہینے لگیں گے؟

ہماری ویب  |  Nov 24, 2022

حج ایک ایسا مقدس فریضہ ہے جس کو ادا کرنے کے لیے مسلمان ہر سال، ہر دن خواہش کرتے ہیں کہ کیس رح زندگی میں ایک مرتبہ خُدا کا گھر دیکھ لیں، اس کے گھر سجدہ ریز ہو کر اپنی آرزو، اپنی التجائیں کرسکیں۔ کوئی اس مقدس مقام جانے کے لیے بحری سفر کرتا ہے تو کوئی ہوائی، کچھ لوگ اپنی بائیک اور گاڑیوں میں ہی نکل پڑتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو پُرانے دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے پیدل حج پر نکل پرتے ہیں اور مہینوں کی مسافت طے کرکے کعبہ شریف دیکھتے ہیں۔

اس مرتبہ بھی پاکستان سے کئی لوگ حج کی آرزو لیے پیدل سفر کر رہے ہیں۔ لاہور سے پیدل حج کےلیے 4 افراد ایک ساتھ روانہ ہوئے ہیں جو اپنے سفر کے ابتدائی دورانیے میں ابھی بلوچستان کے شہر دالبندین پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ لیویز فورس کے جوان بھی سیکیورٹی کے لیے موجود تھے

ان افراد کا کہنا ہے کہ: " ہم خلوصِ نیت سے اپنے گھروں سے نکلے ہوئے ہیں اور اللہ تعالی کی مدد سے انشاء اللہ سعودی عرب بھی پہنچ جائیں گے، ہمارا یہ پیدل سفر 6 مہینے میں مکمل ہوگا اور اس مرتبہ حج کے لیے اپنے قدموں سے چل کر جائیں گے۔ "

انہوں نے یہ بھی کہا کہ: " پاؤں میں چھالے پڑ جائیں تو بھی خُدا کے گھر چل کر جائیں گے۔ خُدا کا گھر دیکھنے کی آرزو میں نکلے ہیں، وہی ہمیں پہنچنے کا راستہ دکھائے گا۔ "

چاروں افراد تفتان سے ایران میں داخل ہوں گے اور پھر عراق سے کویت کے بارڈر اور وہاں سے سعودی عرب میں داخل ہوں گے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی عوام نے ہمیں جو عزت دی ہے اسے ہر گز نہیں بھولیں گے۔ پیدل جانے والے افراد میں محمد عمران کا تعلق ضلع جھنگ، محمد فیض اللہ کا تعلق خانیوال، محمد فیاض کا تعلق لاہور جبکہ محمد فیاض کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More