ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں تو پھر یہ اس قبر کے ساتھ ہی کیوں سو جاتا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 28, 2022

دن میں 60 روٹیاں کھا جاتا ہوں، ابھی مجھے ماں کا غم ہے ورنہ اس سے پہلے خوراک اور بھی زیادہ تھی۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں ایک ایسے پاکستانی کے جو اپنے کھانے کے ہاتھوں تنگ آ کر قبرستان میں رہنے لگا ہے۔

اس شخص کا نام ہے جانی پاکستانی جو پچھلے 12 سالوں سے قبرستان میں ہی رہ رہا ہے اور کہتا ہے کہ کہاں جاؤں اب اس دنیا میں میرا کوئی نہیں جو میری روٹی پوری کر سکے کیونکہ جب سے ماں کا انتقال ہوا ہے تب سے ہی میں اپنے ماں باپ کی قبر پر آ کر رہنے لگا ہوں، دن بھر علاقے کے ایک گجر کے پاس مزدوری کرتا ہوں۔

تو مشکل سے اتنے پیسے کما لیتا ہوں کہ کچھ کھا سکوں اور جیسے ہی رات ہوتی ہے تو یہاں والدہ کے پاس آ کر سو جاتا ہوں یہی نہیں اس شخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے رشتےدار بھی ہیں لیکن ان کے گھر کچھ وقت کیلئے چلا جاتا ہوں وہ بھی کنھی کبھار مگر کھانا نہیں کھاتا کیونکہ بعد میں وہ مجھے طعنے دیتے ہیں کہ تجھے ہم نے کھانا کھلایا۔

مزید یہ کہ صبح 20 پراٹھے، دپہر میں 15 روٹیاں اور رات میں 12 روٹیاں کھالیتا ہوں جبکہ رات کے کھانے کے ساتھ 4 پلیٹ دہی بلے بھی کھاتا ہوں۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد آدمی نے دوران انٹرویو اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ میں اب تو کم کھاتا ہوں، کمزور بھی ہو گیا ہوں ورنہ جب والدہ حیات تھیں تو وہ مجھے آدھا کلو دیسی گھی، لسی اور بہت کچھ کھانے کے علاوہ کھلاتی تھیں۔

جانی کے مطابق یہ آم یا پھر دوسرے فروٹ بھی شوق سے کھاتا ہے اور یہ نہیں کہ یہ 1 یا 2 آم دن میں کھائے بلکہ ایک وقت میں ایک پوری پیٹی ختم کر دیتے ہیں۔

آخر میں یہ بات کرتے ہیں کہ ایک طرف تو دنیا والے اس کے کھانے پر حیران ہوتے ہیں اور رشتےدار اب حال بھی نہیں پوچھتے مگر ماں باپ کا یہ لاڈل کس حال میں جا پہنچا ہے کہ اسے قبرستان میں رہنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More