بچے نے کاغذ کا جہاز بنایا اور گول کر دیا ۔۔ مزاق میں بنایا گیا جہاز کیسے میچ کھیلتے کھلاڑیوں کو تنگ کر گیا؟ دیکھیے دلچسپ مناظر

ہماری ویب  |  Dec 01, 2022

سوشل میڈیا پر ان دنوں فیفا ورلڈ کپ سے متعلق دلچسپ معلومات موجود ہیں، ویڈیوز اور تصاویر بھی سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر قطر کے فٹبال میچ کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک بچہ ہوائی جہاز اڑا رہا ہے۔

رُک جائیے جناب، یہ جہاز کوئی اصلی جہاز نہیں بلکہ کاغذ کا جہاز اڑا رہا تھا، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

جرمنی کے میچ کے دوران ایک شائقین فٹبال نے کاغذ کے ذریعے جہاز بنانے کا فیصلہ کیا تھا، اس سب میں نوجوان نے اُس وقت سب کو حیران کر دیا جب اس کے جہاز نے میدان میں پرواز کی۔

نہ صرف پرواز کی بلکہ حیرت انگیز طور پر جہاز گول کیپر کو منہ چڑاتے ہوئے گول کر گیا۔

اس کاغذی جہاز کو گول کرتا دیکھ، شائقین بھی داد دیے بغیر اور شور و غل کیے بغیر نہیں رہ سکے۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو جون 2022 کی ہے، تاہم فیفا ورلڈ کپ کے باعث ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More