جم جانے سے پہلے میں ۔۔ ڈوین جانسن نے کئی سال بعد کونسی چوری کا اعتراف کرلیا؟

ہماری ویب  |  Dec 01, 2022

ہالی ووڈ اسٹار اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ڈوین جانسن نے کئی سالوں بعد چوری کا اعتراف کرلیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں چوری سے متعلق مداحوں سے شئیر کیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی ریاست ہوائی کے اسٹور سے وہ تقریباً ایک سال تک ہر روز جِم جانے سے قبل چاکلیٹ چوری کیا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بچپن میں ان کے پاس پیسے نہیں ہوا کرتے تھے جس کے باعث وہ اسٹور سے جاکر چاکلیٹ چراتے تھے تاکہ جم کرنے سے پہلے اسے کھا سکیں۔

ڈوین جانسن نے مزید بتایا کہ ان کے گھر والوں کو سن 1987ء میں ہوائی شہر سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔ ساتھ میں دی راک نے یہ بھی کہا کہ وہ چوری کے غلط کام کو روکنا چاہتے تھے۔

ڈوین جانسن نے اسٹور میں جاکر ملازم سے کہا کہ تمام چاکلیٹس کو جمع کر کے کاؤنٹر پر رکھ دو اور کسی بھی آنے والے ایسے خریدار کو دینا جو تمہیں لگے کہ چاکلیٹ چوری کرے گا۔

خیال رہے دی راک جانسن نے اپنے کیرئیر کی شروعات ریسلنگ سے کی بعد ازاں انہوں نے ہالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا اور کامیاب اداکار کے روپ میں سب کے سامنے آئے۔ آج ان کا شمار ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More