قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی، دیکھیے

ہماری ویب  |  Dec 02, 2022

سوشل میڈیا پر جانوروں سے متعلق دلچسپ ویڈیوز تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو جذباتی کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی بلی کی ویڈیو کافی وائرل ہے جو کہ سب کو رونے پر مجبور کر رہی ہے۔

کہتے ہیں کہ کتے کی وفاداری آخری وقت تک رہتی ہے تاہم بلی بھی کسی سے کم نہیں ہے۔

یہ بلی کا شوق رکھنے والے بخوبی بتا سکتے ہیں۔

اس ویڈیو میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے جس میں ایک بلی اپنے مالک کی قبر پر لیٹی ہوئی ہے۔ دراصل مرحوم اپنی بلی سے بے حد پیار کرتا تھا جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ بلی مالک کی قبر سے ہٹ نہیں رہی ہے۔

قبر پر موجود دیگر افراد بلی کو ہٹانے کی کوششیں کر رہے تھے تاہم ناکام ہو رہے تھے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے سفید بلی کس طرح مالک کی قبر پر چپٹی ہوئی ہے، واضح رہے اگر بلی یا کسی بھی جانور کو بچے کی طرح پالیں تو اس میں بھی احساس آ ہی جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More