لڑکا ہو کر بھی اپنے نکاح کے وقت رو پڑا اور دُلہن مسکراتی رہی ۔۔ مشہور یوٹیوبر ازلان کے نکاح کی ویڈیو

ہماری ویب  |  Dec 02, 2022

محبت سچی ہو تو نئی زندگی کی شروعات نکاح کی صورت میں ہوتی ہے اور نکاح سے پاک اور معتبر کوئی رشتہ نہیں۔ گھر والوں کو منانے سے لے کر نکاح کرنے تک کا سفر ہر اس جوڑے کے لیے یادگار بن جاتا ہے جو محبت کی اس جنگ کی منزل پانا چاہتے ہیں۔ پھر جب نکاح ہو تو آنکھیں صرف لڑکی کی ہی نہیں لڑکے کی بھی بھر آتی ہیں۔

معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار ازلان شاہ جنہوں نے اپنی منگنی کے موقع پر گود میں بکری کا بچہ لیے تصویریں کھینچوا کر ایک مثبت پیغام دیا تھا۔ اب ان کا نکاح ہوچکا ہے اور نکاح کی ویڈیو مشہور فوٹوگرافر عبد الصمد ضیاء نے بنائی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ازلان قبول ہے تو کہہ چکے اور پھر اچانک رو پڑے۔ یہ یقیناً خوشی اور محبت کے آنسو ہیں جو ان کی آنکھوں میں جھلک رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں:

ازلان کے چاہنے والے ان کو نکاح کی مبارکباد اور آنے والی زندگی میں خوشیوں کے لیے دعائیں دے رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آنسو بہت قیمتی ہیں جو نکاح کے وقت ایک مرد کو بھی رُلا دیں اس سے واضح ہے کہ یہ کتنے سچے اور وعدے کے پکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More