مردہ ماں کا بھی علاج کراتے رہے ۔۔ مشہور اداکار پرویش راول کی اپنی ماں کے لیے محبت، جس نے سب کو افسردہ کر دیا

ہماری ویب  |  Dec 02, 2022

بھارتی اداکاروں کی زندگی ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہے، تاہم کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کے بارے میں بہت کم معلومات ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو پریش راول اور ان کی والدہ سے متعلق بتائیں گے۔

پریش راول بھارتی کامیڈی فلموں میں ان چند اداکاروں میں شامل ہیں، جن کی مزاحیہ اداکاری اور تاثرات نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔

تاہم اداکار اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ منفرد اداکاری اور اپنے نظریے کی بنا پر بھی خبروں کی زینت بن جاتے ہیں، جبکہ میمز میں بھی پریش راول کے کردار بابو راو کو خاص اہمیت ملتی ہے۔

لیکن ان سب میں مزاحیہ کردار نبھانے والے اداکار اُس وقت افسردہ ہو جاتے ہیں جب اپنی والدہ کے ساتھ بتائے آخری لمحات کو یاد کرتے ہیں تو جذباتی ہو جاتے ہیں۔

اداکار پریش راول نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میری والدہ کومہ میں تھیں تو میں اپنے آپ کو مجبور اور لاچار محسوس کر رہا تھا۔ جس نے مجھے یہ سبق دیا کہ بلاوجہ خرچ کرنے کے بجائے مشکل وقت کے لیے پیسہ جمع کرتا رہوں۔

اپنی والدہ کے حوالے سے پریش راول نے مزید بتایا کہ امی گرنے کی وجہ سے کومہ میں 12 روز سے تھیں۔ جو ڈاکٹر امی کا علاج کر رہے تھے وہ میرے دوست ہیں، میں نے پوچھا کہ میں کیا کر سکتا ہوں؟ جس پر بتایا کہ پریش، وہ زندگی کے بھروسے پر ہیں، اگر وہ ہوش میں آ بھی جائیں تو کسی کو پہچان نہیں پائیں گی۔

ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ وہ بوڑھی ہو چکی ہیں، اور ان کے لیے کی جانے والی سرجری وہ برداشت نہیں کر پائیں گی۔ ان کے دماغ پر چوٹ لگی تھی، جبکہ ڈاکٹرز نے واضح کر دیا تھا اس طرح انہیں وینٹی لیٹر پر رکھنے سے ان کی زندگی لمبی نہیں ہو سکتی بلکہ ان کی موت کو طول دے رہے ہیں۔

یعنی پریش راول کی والدہ کی زندگی بچانا اب ممکن نہ تھا مگر بیٹا پھر بھی مردہ ماں کو بچانے کی کوشش کرتا رہا۔

یہ بات سُن کر پریش راول افسردہ تو ہوئے مگر خود کو سنبھال لیا۔ جبکہ اداکار والدہ کی موت کے بعد زندگی اور موت کی حقیقت پر بغور جائزہ بھی لیتے ہیں اور ان کا نظریہ بھی اس حوالے سے تبدیل ہو گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More