جن کی شادی نہیں ہو رہی وہ آئیڈیا لے لیں ۔۔ دونوں بہنوں سے شادی کرنے والا نوجوان، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی، دیکھیے

ہماری ویب  |  Dec 05, 2022

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی حیرت کا باعث بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی جوڑے کے بارے میں بتائیں گے۔

بھارت میں آئے روز کوئی منفرد واقعہ رونما نہ ہو، ایسا کیسے ممکن ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی دو بہنوں نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے ضلع سولہاپور کی دو بہنوں رنکی اور پنکی نے ایک ہی شخص سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ والد کی وفات کے بعد پنکی اور رنکی اپنی والدہ کے ساتھ رہائش اختیار کیے ہوئے تھیں تاہم والدہ کی شدید بیماری میں مدد کرنے والا کوئی نہ تھا، ایسے میں رتل نامی نوجوان نے کافی مدد کی۔

رتل پیشے سے ٹریول ایجنٹ ہے جبکہ دو بہنیں رنکی اور پنکی آئی ٹی انجینئرز ہیں، رتل نے دونوں بہنوں اور ان کی والدہ کی ایسی خدمت کی کہ دونوں بہنیں متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔

دونوں بہنوں کو رتل کا عمل اس حد تک پسند آیا کہ دونوں نے رتل سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا، یعنی دلہا ایک اور دلہن دو۔

اس حوالے سے دونوں خاندان بھی خوش ہیں تاہم ہندو مذہب میں ایک شخص دو بیویاں نہیں رکھ سکتا ہے، اسے پہلی والی کو طلاق دینی پڑتی ہے۔

اسی اثناء میں رتل اور دونوں بہنوں کے خلاف دفعہ 494 کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More