کسی نے کروڑوں کا گھر دیا تو کسی نے گاڑی ۔۔ سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کو شادی پر کس نے مہنگے ترین تحفے دئیے؟ قیمتیں جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

ہماری ویب  |  Jan 26, 2023

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی کے چرچے اب تک ہو رہے ہیں۔ اتھیا شیٹی کی شادی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی میں کیا کچھ ہوا انہوں نے کیسا لباس پہنا، کون کونسی بڑی شخصیات ان کی شادی میں شرکت ہوئیں، اور خاص طور پر جوڑی کو کیا تحفے ملے یہ سب کچھ ان کے چاہنے والے جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔

سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کا عروسی جوڑا خاص توجہ کا مرکز بنا کیونکہ اس کی تیاری میں بہت وقت لگا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اتھیا شیٹی کا عروسی لباس تیار کرنے میں کاریگروں کو 416 دن (10 ہزار گھنٹے ) کا عرصہ لگا۔ انہوں نے ہلکے رنگ کے شادی کے لباس کا انتخاب کیا تھا۔

لیکن آج ہم بات کریں گے کہ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کو شادی میں کونسے مہنگے ترین تحفے دیئے گئے۔

1- سنیل شیٹی

اتھیا شیٹی کے والد سنیل شیٹی نے اپنی بیٹی ایک پورا عالیشان اپارٹمنٹ کی تحفے میں دے دیا جس کی مالیت 50 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

2- سلمان خان

سپر اسٹار سلمان خان جو کہ سنیل شیٹی کے بہت قریبی دوست ہیں انہوں نے اتھیا شیٹی کو ایک کروڑ 78 لاکھ روپے کی آڈی کار تحفے میں دی ہے۔

3- جیکی شراف

سنیل شیٹی کے ایک اور قریبی ساتھی جیکی شروف نے اتھیا شیٹی کو ایک خوبصورت سوئس لگژری گھڑی اور مہنگی ترین جیولری تحفے میں دی۔ گھڑی کی قیمت 30 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

4-ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی

دوسری جانب کے ایل راہول کے دوست اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی مہنگے ترین تحفہ دینے کی فہرست میں پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے اپنے دوست کے ایل راہول کو 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کی بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی ہے۔ مہندر سنگھ دھونی نے راہول کو 80 لاکھ روپے کی کاواساکی ننجا بائیک بھی تحفے میں دی ہے۔

5- ارجن کپور

بالی ووڈ کے جانے مانے اداکار ارجن کپور کی جانب سے اتھیا شیٹی کو ان کی شادی کے تحفے میں ایک کروڑ 5 لاکھ مالیت کا ہیرے کا کڑا دیا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More