میرا جوان بیٹا ہمیشہ کے لیے مجھ سے دور ہو گیا اور ۔۔ جوان بیٹوں کو کھونے والی شوبز اداکارائیں جس کے بعد ان کی زندگی دکھ میں بدل گئی

ہماری ویب  |  Jan 26, 2023

اپنے پیاروں کو کھونا انتہائی درد ناک لمحہ ہوتا ہے۔اس کا احساس صرف انہی کو ہوتا ہے جو اس درد سے گزر چکے ہیں۔

یہ وقت جس طرح عام لوگوں کی زندگی میں آتا ہے ویسے ہی شوبز فنکار اپنے پیاروں کو کھونے کے بہت تکلیف دہ لمحات سے گزر چکے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو ان اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنے جوان بیٹوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔

1- زیبا شہناز

پاکستانی شوبز صنعت کی مایہ ناز فنکارہ زیبا شہناز کا بھتیجا جو بالکل ان کے بیٹوں کی طرح تھا جوانی میں ان کا ساتھ چھوڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اداکارہ زیبا شہناز کے 27 سالہ بھتیجے محمد شاہ سبحانی کو سال 2019 میں اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ محمد شاہ سبحانی کے انتقال کے بعد زیبا شدید صدمے سے دو چار تھیں۔ انہوں نے اس حوالے سے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔

پرانی ویڈیو میں اداکارہ آبدیدہ ہوتے ہوئے اپنے بھتیجے کے حوالے سے بتایا تھا کہ مئی 2019 میں ان کے بھتیجے کو اغوا کیا گیا تھا جس کی تلاش کا سلسلہ گزشتہ 8 ماہ سے مسلسل جاری تھا۔

انہوں نے اپنے بھتیجے کے حوالے سے کہا کہ شاہ سبحابی ہمارے خاندان کا ایسا بچہ تھا جس کی ہر کوئی تعریف کرتا تھا کہ وہ سب کا خیال رکھنے والا اور ماں باپ کو چاہنے والا تھا اور اس کا واحد شوق صرف جم جانا تھا۔ مزید دیکھئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔

2- سنبل شاہد

سنبل شاہد بھی وہ اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے جوان بیٹے کو خوفناک حادثے میں کھو دیا تھا۔

سنبل شاہد کا بیٹا شیراز ناصر وادی چترال میں پیرا گلائڈنگ کے دوران تیز ہوا کے باعث حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ شیراز بلندی سے گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے جس کی وجہ سے وہ جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

3- نوید شہزاد

نوید شہزاد ایک ایسی اداکارہ ہیں جو اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے اتنی ہی پسند کی جاتی ہیں جتنی کہ وہ اپنی آف اسکرین شخصیت کی وجہ سے ہیں۔ وہ ایک مصنف اور ماہر تعلیم بھی ہیں جنہوں نے ہمیشہ فرق پیدا کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ ان کا بیٹے فرہاد ہمایوں ایک ماہر موسیقار تھا جو دماغی بیماری برین ٹیومر کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ وہ کئی سالوں سے برین ٹیومر سے لڑ رہے تھے۔ ان کے انتقال کے بارے میں سن کر ہر کوئی دل شکستہ ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More