کراچی، بلدیہ میں پراسرار بیماری سے متعدد بچے جاں بحق

ہم نیوز  |  Jan 26, 2023

کراچی: بلدیہ میں مبینہ طور پر پراسرار بیماری پھیلنے سے متعدد بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، ڈی سی کیماڑی مختار علی ابڑو کے مطابق بیماری سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران متعدد بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ڈی سی کیماڑی کے تحت علی احمد گوٹھ، مواچھ،  بلدیہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کو سب سے پہلے گلے میں تکلیف ہوئی اور پھر انہیں نمونیہ ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

اس ضمن میں مختار علی ابڑو نے کہا کہ علاقے میں پلاسٹک بیگز اور دیگر اشیا بنانے کی تین فیکٹریاں قائم ہیں اور ممکنہ طور پر ان فیکٹریوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں بچوں کی اموات کا سبب بنا ہو۔

ڈی سی کیماڑی کے مطابق بچوں کی اموات کی تفتیش کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کو روانہ کردیا گیا ہے جب کہ فیکٹریوں سے تین افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کیماڑی عارف الرحمان نے ہم نیوز کو بتایا کہ کیماڑی میں مبینہ طور پراسرار بیماری سے بچوں کی اموات سے آگاہ ہیں، اس حوالے سے تحقیقات کے لیے محکمہ ماحولیات سے رابطہ کیا ہے، ممکنہ طور پر فیکٹریوں میں ہونے والا غیرقانونی کام بچوں کی اموات کا سبب بنا ہو۔

موحولیاتی آلودگی سے بچوں کی صحت متاثر ہورہی ہے، ڈبلیو ایچ او

ڈی ایچ او کیماڑی عارف الرحمان کے مطابق 8 جنوری سے کچھ غیرملکی فیکٹریاں لگائی گئیں جب کہ اموات کا سلسلہ 11 جنوری سے شروع ہوا، یومیہ ایک یا دو اموات رپورٹ ہو رہی تھیں لیکن فیکٹریاں سیل کیے جانے کے بعد سے وہ سلسلہ رک گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More