سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

ہم نیوز  |  Jan 27, 2023

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔

سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہو گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More