مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ،7 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Jan 28, 2023

 مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں  یہودی عبادت گاہ پر حملہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے کے دو روز بعد ہواہے ۔ اسرائیلی حملے  کے دوران 9 فلسطینیوں کی ہلاکت سے ماحول کشیدہ ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق  یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ  کے وقت  لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔  حملے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 حماس کے ترجمان حازم قاسم نے خبررساں ادارے روئٹرز کو دیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی جنین میں قابضین کے جرائم کا جواب اور قابضین کے مجرمانہ اقدامات کا قدرتی ردعمل ہے۔

اسلامی جہاد تنظیم نے بھی اس حملے کا خیر مقدم کیا گیا ہے تاہم کسی فلسطینی گروپ نے تاحال اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور اسے دہشت گردی کا خوفناک حملہ قرار دیاتاہم مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی پر کوئی مذمت نہیں کی گئی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More