فواد چودھری کو دہشتگردوں کی طرح عدالت لایا گیا، عمران خان

ہم نیوز  |  Jan 28, 2023

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو دہشتگردوں کی طرح عدالت لایا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فواد چودھری کو ہتھکڑیاں اور چہرے کو دہشتگرد کی طرح ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایسا کرنا ظاہر کرتا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کس طرح انتقامی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ بھی ہتک آمیز رویہ اپنایا گیا اور ایسے رویے سے کوئی شک باقی نہیں رہا کہ ریاست بنانا ریپبلک بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

عمران خان نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے جہاں آئین و قانون کی اہمیت نہیں۔ آئین اور قانون کو روند کر ملک کو بنانا ری پبلک بنا دیا گیا ہے اور فواد چودھری سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ رویہ حکومتی سوچ کی عکاس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More