عمران خان کی پارٹی آج تک دہشتگردوں کو فنڈز فراہم کرتی ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز  |  Jan 28, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی آج تک دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرتی ہے، مجھ پر یا خاندان پر حملہ ہوا تو ان تمام باتوں کو مدنظر رکھا جائے۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے مجھے اور میری پارٹی کودھمکیاں دی گئیں، اب عمران خان نے میرے والد آصف زرداری پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں جس سے میرے خاندان کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تاریخ کو دیکھتے ہوئے ایسے بیانات کو سنجیدگٓی سے لیتے ہیں،عمران خان کے حالیہ بیان کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ کیا ہے۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں تھا تو اس نے دہشتگردوں کو رہا کیا، اس طرح کی گفتگو کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دے سکتے،ہم اپنی سیاست کو زہر آلود نہیں کر سکتے۔ایسے رویےہماری جمہوریت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا شکار ہونے اور فرنٹ مین کے پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کریں گے۔عمران خان نے اب میرے والد اور سابق صدر پر جھوٹے الزامات لگائےہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More