بھنگی کی بیٹی کی بادشاہی شادی ۔۔ غریب کی بیٹی کی ایسی شادی، پورا علاقہ بھی حیران رہ گیا، دیکھیے

ہماری ویب  |  Jan 29, 2023

شادی بیاہ کی تقریبات تو ہر گھر کی منفرد ہوتی ہیں، لیکن ہر والد کا ارمان ایک ہی ہوتا ہے، کہ اس بیٹی یا بیٹے کی شادی بڑے ہی دھوم دھام سے ہو۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی باپ سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک بھنگی کی بیٹی کی شادی کے چرچے ہو رہے ہیں، جس کا تعلق بھارتی ریاست راجھستان سے ہے۔

عام طور پر بھارت سے آنے والی خبریں حیرتا انگیز اور عجیب و غریب ہی ہوتی ہیں، لیکن اس خبر میں ایک والد کی محبت اور ارمان بخوبی جھلک رہے ہیں۔

راجھستان کے بھترپور ضلع سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی شادی میں ہاتھی، گھوڑے اور اونٹ خاص طور پر منگوائے گئے، جس سے شادی کی رونق میں چار چاند تو لگ ہی گئے ساتھ ہی شاہی شادی کی یاد بھی تازہ ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلہے میاں کے والد کا ارمان تھا کہ بیٹے کی شادی میں دلہا ہاتھی پر سوار ہو کر دلہنا کو لینے جائے، جب اس ارمان کا ذکر دلہے والوں نے لڑکی والوں سے کیا تو انکار کرنا ممکن نہ تھا۔

اس شادی کی دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ ایک بھنگی کی بیٹی کی شادی شاہی انداز میں ہو رہی تھی، واضح رہے راجھستان کی تاریخ میں بھی ایسی شادیاں ہوتی رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ کئی سال بعد جب شادی میں شاہی نظارہ دیکھنے کو ملا تو عوام جا جم غفیر امڈ آیا۔

کوئی سڑک پر کھڑا تھا تو کوئی بالکونی سے تک رہا تھا، یہاں تک کہ چھتوں سے بھی لوگ اس بارات کو دیکھ رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More