ابھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، گیس بھی مہنگی ہوگی،شوکت ترین

ہم نیوز  |  Jan 29, 2023

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت گیس کی قیمت بھی بڑھائے گی۔کھانے پینے کی اشیا  کی قیمتوں میں 45فیصد تک اضافہ ہوگا۔حالیہ دنوں میں روپیہ 14سے15فیصد تک گرا ہے۔

ان کا کہنا  ہے کہ اداروں کو سوچنا چاہیے کہ یہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں۔2 اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں عام انتخابات کروائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا ہے کہ  اس وقت ناگزیر ہے کہ عوامی مینڈیٹ والی حکومت آئے تاکہ سخت اور درست فیصلے لے سکے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35،35 روپے اضافہ کیا جارہاہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل اور کیروسین کی قیمتوں میں 18،18روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More