امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا، عمران خان

ہم نیوز  |  Jan 29, 2023

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35/35 روپے اضافے کے اعلان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب ڈالر 262 پرپہنچ گیا ہے جب کہ امپورٹڈ حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 35 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اب حکومت 200 ارب روپے کا منی بجٹ لارہی ہے، منی بجٹ سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا۔

سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے، ملک پہلے ہی معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج عوام ان امپورٹڈ حکمرانوں کے باعث مزید بوجھ تلے آگئے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ عوام کب تک ان کی نااہلی کی قیمت ادا کریں گے؟

پنجاب کی سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اسحاق ڈارمہربانی کر کے گھر چلے جائیں، پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام کو صحت کارڈ دیا۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ انہوں نے حکومت میں آنے کے بعد راشن کارڈ بند کردیے، ہر وہ منصوبہ جو عوام کی فلاح کیلئے ہو اسے بند کردیا گیا ہے۔

مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے 35 روپے پیٹرول مہنگا کر کے سلامی دی، پرویز الٰہی

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نگراں حکومت کا کام نئی پالیسیاں بنانا نہیں بلکہ پرانی پالیسیوں پر عمل درآمد کرانا ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More