سیکریٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا ریٹائرڈ ہوگئے

ہم نیوز  |  Jan 31, 2023

سیکریٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا ریٹائر ہو گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق احمد نواز سکھیرا 3 سال بطور سیکریٹری کابینہ خدمات انجام دیتے رہے، انہوں نے 38 سال تک پبلک سروس کی۔

احمد نواز سکھیرا نے اپنے کیریئر میں 23 حکومتوں میں سروس کی، وہ 9 سال تک مختلف وزارتوں میں وفاقی سیکریٹری رہے۔

اعلامیے کے مطابق احمد نواز سکھیرا کو ہلال پاکستان کا قومی اعزاز دیا گیا۔

خیال رہے کہ احمد نواز سکھیرا کو دوران ملازمت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More