بی پی ایل میں نسیم شاہ کی چھیڑ چھاڑ، اعظم خان نے غصے میں کیا کیا؟ میچ سے ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Feb 01, 2023

قومی کرکٹرز ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنا شاندار کارکردگی سے لیگ کی جان بڑھا رہے ہیں۔ بی بی ایل سے جہاں کھلاڑیوں کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں وہیں نسیم شاہ اور اعظم خان کی مزاحیہ ویڈیو کو لوگ پسند کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ اعظم کی نقل اتار رہے ہیں جو وائرل ہو رہی ہے۔

بنگلا دیش پریمیئرلیگ (بی پی ایل) کے میچ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نسیم شاہ اپنی فاسٹ بولنگ کے علاوہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہنسی مذاق اور تفریح و مستی کرتے ہوئے اکثر دکھائی دیتے ہیں اور بیشتر بار لیگ کے میچز کے دوران مخالف ٹیم میں شامل پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کرتے رہتے ہیں۔

نسیم شاہ کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے جو بنگلا دیش میں جاری پریمیئر لیگ کے ایک میچ کی ہے۔

بی پی ایل کے دوران کومیلا وکٹورینئنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نسیم شاہ اننگز کے آخری اوور میں گیند کرانے کے بعد وکٹ پر بیٹنگ کرتے کھلنا ٹائیگرز کے بیٹر اعظم خان کی جانب بڑھے اور ان سے اپنا سینہ ٹکرایا۔

نسیم شاہ نے اعظم خان کا راستہ روکا لیکن اعظم نے نسیم شاہ کو ہاتھ سے دھکا دے کر خود سے دور کیا جیسے وہ غصے میں آگئے ہوں لیکن وہ مسکرادیے۔

جیسے ہی اعظم کریز کی طرف بڑھے نسیم شاہ نے ان کے چلنے کے اندازکا مذاق اڑایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More