نکاح سے پہلے داماد اور سسر نے کالے کپڑے پہن لیے ۔۔ شاہین کے بڑے بھائی نے لالہ کی بیٹی سے شادی پر کیا پیغام دیا، آفریدی کے گھر کا ماحول کیسا ہے؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 02, 2023

بیٹی گھر کی رحمت و برکت ہوتی ہے۔ اسے گھر سے رخصت کرتے وقت باپ ضرور لڑکھڑا جاتا ہے۔ اور اب شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی انشاء کے نکاح کے دن قریب آ گئے ہیں۔ ایسے میں دولہا شاہین شاہ آفریدی اپنے اہلخانہ کے ساتھ کراچی پہنچ گئے ہیں۔

اور اب شاہین کے بڑے بھائی ریاض آفریدی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جوکہ خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ آفریدی اپنے داماد شاہین کے ساتھ کالے(سیاہ) رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جبکہ ریاض آفریدی نے بھی کالے رنگ کی شلوار قمیض اور آف وائٹ رنگ کی واسکٹ بھی زیب تن کر رکھی ہے۔

تصویر میں یہ تینوں بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ اس موقعے پر ریاض آفریدی نے پیغام بھی دیا کہ مجھے ہمیشہ لالہ کے ساتھ اچھا لگتا ہے، یہاں ہم ایک خاص تقریب کیلئے آئے ہیں، میرا چھوٹا بھائی شاہین میرے ساتھ ہے جوکہ میرا فخر ہے۔ ساتھ ہی ساتھ نئے رشتے میں منسلک ہونے والے جوڑے کو انہوں نے مبارکباد بھی دی۔

اس تصویر کے عقب میں شاہد آفریدی کا گھر بھی دیکھا جا سکتا ہے جوکہ اچھے طریقے سے سجا ہوا ہے اور دیگر مہمان بھی نظر آ رہے ہیں۔ ان دونوں کی شادی کی پر مسرت تقریب 3 فروری کو ہو گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاندانی زرائع کا کہنا ہے کہ دلہن انشاء کے امتحانات کی وجہ سے رخصتی بعد میں کی جائے گی۔

جبکہ شادی کے مقام سے متعلق بھی تفصیلات سامنے آئیں ہیں،ان کے مطابق ڈی ایچ اے گالف کلب میں شادی کی تقریب رکھی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ان کے نکاح کی اس تقریب میں ساتھی کھلاڑیوں کی شرکت کے امکان ہیں۔ یاد رہے کہ قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور انشاء آفریدی کی منگنی گزشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر اب ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جہس میں داماد و سسر ایک میچ کھیل رہے ہیں۔ جیسے ہی شاہین نے گیند کروائی شاہد آفریدی نے چھکا جڑ دیا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین اچھی فارم میں لگ رہے ہیں پر میں نے انہیں چھکا جڑ دیا۔ جواباََ داماد شاہین نے سسر آفریدی کو محبت بھرا جواب دیا کہ آپ کیساتھ کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے مگر یہ آؤٹ تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More