پہلے طے کریں چاہتے کیا ہیں ؟ شاہ محمود قریشی

ہم نیوز  |  Feb 03, 2023

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پہلے طے کریں چاہتے کیا ہیں ؟

سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے لیے ہی سب سے پہلے الیکشن کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانا یقینناً اچھی کوشش ہو گی لیکن پہلے طے کریں چاہتے کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی بلا رہے ہیں اور دوسری طرف ہر دن ہمیں ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ ایک طرف کہتے ہیں ساتھ بیٹھیں اور دوسری طرف الزامات لگاتے ہیں تاہم اے پی سی میں شرکت کی دعوت ملی ہے تو اس پر مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین شکنی کی جا رہی ہے اور گورنر الیکشن کی تاریخ دینے کو تیار نہیں ہیں جبکہ نگران سیٹ اپ ہم پر تشدد کرنے کے لیے تیار بیٹھا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا پہلے کسی وکیل کو بلا کر اس سے مشورہ کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی سپریم کمانڈر اور پارلیمان کا حصہ بھی ہیں اور انہوں نے سیاسی استحکام کی بھرپور کوشش بھی کی ہے۔ صدر سے درخواست کی ہے آئین شکنی ہو رہی ہے تو اپنا کردار کریں اور حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو نشاندہی کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ ادارے ہمارے ہیں اور ہم ہرگز انہیں متنازع نہیں بنائیں گے تاہم ماضی میں سیاست میں مداخلت ہوئی جس سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More