بیٹی پیدا ہوئی تو معصوم بچی کو ڈبے میں ڈال کر کچرے میں پھینک دیا ۔۔ ریسکیو اہلکار نے فوری طور پر کیا کیا؟

ہماری ویب  |  Feb 03, 2023

بیٹیاں خُدا کی رحمت ہوتی ہیں لیکن آج بھی ہمارا معاشرہ اس بات کو قبول نہیں کر سکا ہے۔ ترکھانہ موڑ شکر گڑھ کے پاس ایک نومولود بچی کو گتے کے ڈبے میں پیک کرکے کچرے میں پھینک دیا۔ لوگوں کو جب کچرے سے بچے کے رونے کی آواز آنے لگی تو ریسکیو کو اطلاع کی گئی۔ جب اہلکاروں نے ڈبے کو کھول کر دیکھا تو گھٹ گھٹ کر روتی ہوئی بچی ملی۔

تفصیلات کے مطابق بچی کی عمر صرف 3 گھنٹے تھی جب اس کو ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو کیا۔ بچی کو بحفاظت ڈبے سے نکالنے کے بعد اس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی بچی کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بچوں کو یوں کچرے میں پھینک کر ان کی ننھی جان پر ظم کرنے سے بہتر ہے کہ انہیں کسی ایسے ادارے کے حوالے کردیا جائے جو ان کی کفالت کرسکے، لیکن ہمارے معاشرے میں جہالت کی انتہا عروج پر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More