اونٹ اور مالک کی گہری دوستی ۔۔ طویل عرصہ بعد جب اونٹ اپنے بوڑھے مالک سے ملا تو اس کا کیسا جذباتی رد عمل تھا؟ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Feb 03, 2023

صرف انسان ہی وفاداری نہیں نبھاتا بلکہ یہ احساس تو جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے۔ ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خاصی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ طویل عرصے بعد اونٹ اپنے مالک کو دیکھ کر اسے پیار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

اونٹ کا مالک بیمار ہوگیا ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنے مالک سے مل نہیں سکتا ہے۔ اونٹ کے رد عمل نے سب کو حیران کردیا ہے۔

بوڑھا مالج کافی مدت کے بعد دوبارہ اونٹ کے پاس آیا تو اونٹ نے اپنے مالک کو دیکھتے ہی ایسا دلچسپ رد عمل دیا جیسے برسوں سے بچھڑے پرانے یار دوبارہ ایک ساتھ مل گئے ہوں۔

اونٹ نے مالک کو دیکھتے ہی اپنے بھرپور جذبا ت کا اظہار کیا اور ایسا ردعمل دیا جسے دیکھ کر ایسے لگا کہ وہ اونٹ اپنے مالک کو گلے لگا کر چومنا چاہ رہا ہے۔

ویڈیو میں ایک بزرگ اپنی گاڑی میں لوگوں کو اپنی گاڑیوں کے ساتھ لے جاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس دوران اونٹ ان کے قریب آتا ہے اور ان کا خوبصورت استقبال کرتا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے وہ اپنے مالک کو گلے لگا کر چومنے کی کوشش کر رہا ہو۔ ویڈیو کو لاکھوں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More