پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی

ہم نیوز  |  Feb 07, 2023

موسم کا حال بتانے والوں نے پنجاب کے مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں بدھ کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی جو 9 فروری کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 فروری تک مغربی ہوائیں شمالی علاقہ جات میں موجود رہیں گی۔  9اور 10 فروری کو اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ،  نارووال ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق  8 سے 10 فروری کے دوران مری میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع  ہے جس سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل پیدا ہو سکتا ہے، مری میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More