کاش ہم مسلمان ہی پیدا ہوتے ۔۔ غیر مسلم جوڑے کو اذان کی آواز میں ایسا کیا لگا جو انہوں نے اسلام قبول کرنے میں ذرا دیر نہ لگائی؟

ہماری ویب  |  Feb 08, 2023

اذان کی آواز ہوتی ہی ایسی ہے جن کے الفاظ کو اگر غور سے سنا جائے تو وہ براہ راست دل میں اتر جاتے ہیں۔ اذان کی خوبصورت آواز صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ غیر مسلموں کو بھی متاثر کردیتی ہے۔

لیکن اب ایسا دیکھنے میں آیا ہے اذان کی آواز جب غیر مسلم جوڑے نے سنی تو اتنا متاثر ہوئے کہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے اذان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے اور اپنے نام بدل کر حسین اور ونکزا رکھ لیے۔

رپورٹ کے مطابق 76 سالہ حسین سافٹ ویئر انجینئر ہیں جبکہ 62 سالہ ونکزا ایک نرس ہیں۔

جوڑے نے بتایا ہے کہ وہ اذان سن کر اور اپنے پڑوسیوں کی عبادت دیکھ کر ان سے متاثر ہو کر مسلمان ہوئے ہیں۔

کہنے لگے کہ کاش ہم مسلمان پیدا ہوتے۔ جب ہم نے اسلام کو دیکھا تو ہمیں احساس ہوا کہ ہم کون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی باقی زندگی بطور مسلمان گزارنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More