میرے سگے بہن بھائیوں نے میری جائیداد لوٹ لی اور ۔۔ پاکستان کی مشہور اداکارہ اچانک فٹ پاتھ پر کیسے آگئی اور آج کس حال میں ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 08, 2023

برا وقت بتا کر نہیں آتا اور جب آتا ہے تو زندگی تباہ ہوجاتی ہے۔ آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں کچھ بھی ممکن ہے۔ آج کے دور میں دیکھا جاتا ہے کہ بدقسمتی سے اپنا ہی خون دھوکہ دے دیتا ہے۔

ایسا ہی برا وقت پاکستان کی ایک مشہور اداکار کے اوپر آیا ہے جب ان کے اپنوں نے ان کے ساتھ ایسا برا سلوک کیا کہ آج کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

یہاں بات کی جا رہی ےہے پشتو فلموں کی مشہور اداکارہ آنچل خان جن کے کے ساتھ دھوکہ دہی کے واقعات نے سب کو افسردہ کر دیا ہے۔

آنچل خان نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد فلم پروڈیسر تھے انہوں نے کافی پنجابی فلمیں بنائی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے 14 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ میری پہلی فلم لٹکا تھی جس کے بعد بدر منیر کے ساتھ میری مشہور پشتو فلم سخی بادشاہ میں بطور ہیروئن کردار نبھایا۔

آنچل نے بتایا کہ میں بطور ہیروئن کل 102 فلموں میں اداکاری کرچکی ہوں۔ میں نے سنگاپور ، تھائی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور قطر اور دیگر کئی ممالک میں ڈانس کے شوز کیے۔ شہرت پانے کے بعد اپنا گھر بنوایا، دو گاڑیاں بھی خریدیں اور تیس تولا سونا بھی خرید لیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنی تمام جائیدار اور زیورات اپنی ماں کے نام کرا دیئے تھے۔ آنچل کا کہنا تھا کہ ایک دن میری ماں نے بتایا کہ بیٹا مجھے معاف کردو جب تم شو کرنے گئیں تھیں تو تمھارے بہن بھائیوں نے مجھے بے ہوش کر کے کاغذات پر اپنے انگوٹھے لگوا لیئے اور تمام جائیداد اور دیگر چیزیں اپنے نام کروا لیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سب جان کر مجھے جھٹکا سا لگا مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اور ماں کو بھی حوصلہ دیا مگر کچھ دن بعد ماں کا انتقال ہوگیا۔ آخری فلم جشن کے بعد کام میں دل نہیں لگ رہا تھا تو میں فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔ آنچل نے بتایا کہ پھر حالات خراب رہنے کے بعد میں کرائے کے گھر پر رہنے لگی۔

پریشانی کا یہ عالم تھا کہ مجھے راتوں کو نیند نہیں آتی تھی۔ پھر ایک لڑکی میری دوست بنی جس نے مجھے ایسی دوا تھی جو نشے کا کام کرتی تھی جسے کھا کر مجھے نیند آجاتی تھی۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ کیا چیز ہے مگر جب ایک ڈیلر سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ یہ ایک نشہ ہے جس کا سن کر میرے پیروں تلے زمین کھسک گئی۔

سابقہ اداکارہ نے مزید بتایا کہ میری زندگی برباد ہوچکی ہے، شہرت کے وقت میرے پاس دو سو سے زائد ساڑھیاں ہوا کرتی تھیں اور تین سو سے چار سو کے قریب کپڑے ہوا کرتے تھے۔ اب نہ کپڑے ہیں اور نہ ہی کھانا۔ میں دو دو دن تک کھانا نہیں کھاتی، جب بھائیوں کے پاس گئی تو وہ مجھ سے ٹھیک سے بات تک نہیں کرتے جس کے بعد میں نے ان کے پاس جانا چھوڑ دیا۔

آنچل خان نے مزید کہا کہ میں نشے کی عادت چھوڑ کر خدا کی عبادت میں مصروف رہنا چاہتی ہوں اور اپنی پرانی زندگی میں واپس جانا چاہتی ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More