مسجد سے چھوٹی بچی میرا نام پکارتی تھی۔۔ مشہور اداکارہ قبرستان کیوں جاتی ہیں؟ ان کے مشکل ترین لمحات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Mar 19, 2023

اکثر مشہور خواتین شخصیات کی زندگی میں کچھ ایسا ضرور پیش آیا ہوتا ہے جو کہ سب کو حیران کر دیتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسی ہی مشہور خواتین کے بارے مین بتائیں گے۔

رانی مکھرجی:

رانی مکھرجی کا شمار بھارت کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھا، تاہم اب وہ سینئر اداکارہ کے طور پر جانی جا رہی ہیں۔ اداکارہ اب دو بچوں کی ماں بھی بن چکی ہیں، تاہم ان کی زندگی کے کچھ ایسے لمحات کافی تلخ ہیں، جو شاید ہو کبھی بھول نہ پائیں۔

گووندا کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ کو یہ بھی سننے کو ملا کہ گویا ان کے اور اداکار کے درمیان کچھ کچھڑی پک رہی ہے، ایسے میں رانی کے گھر والوں اور خود ان کے لیے زندگی کافی مشکل ہو گئی تھی، ساتھ ہی اداکارہ سے گووندا کی اہلیہ سنیتا بھی کافی نفرت کرتی ہیں۔

مادھوری ڈکشت:

مادھوری ڈکشت نے بھی اگرچہ اپنے رقص کی بدولت سب کو حیران کیا، تاہم سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان بھی رنجشوں کا باعث بن چکی ہیں۔

اگرچہ اس دوران بھی مادھوری کو کافی کچھ تکالیف سہنی پڑی کیونکہ سنجے دت ان کے پیچھے پڑے تھے، لیکن حال ہی میں اداکارہ کی والدہ کے انتقال نے مادھوی کو افسردہ کر دیا تھا۔

راکھی ساونت:

راکھی ساونت اگرچہ تنازعات کی زد میں رہتی ہیں، لیکن حال ہی میں اداکارہ کا اپنے شوہر سے علیحدہ ہونا اور پھر والدہ کا انتقال، ان کی زندگی میں کافی حد تک تبدیلی لے آیا ہے۔

ایسے میں راکھی ساونت اگرچہ سب کی توجہ تو حاصل کر رہی ہیں، تاہم لوگ یہ بھی سوچ کر حیران ہیں راکھی قبرستان کیوں گئی ہیں؟ کیونکہ وہ تو ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں نا؟

مراٹھی فیملی سے تعلق رکھنے والی راکھی کی والدہ عیسائی مذہب اختیار کر چکی تھیں، جس کے بعد انہیں عیسائی مذہب کے مطابق دفنایا گیا، جس کے بعد راکھی والدہ کی قبر پر بھی جایا کرتی ہیں۔

عالیہ بھٹ:

مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کی حاملہ ہونے کی خبر نے صارفین کو بے حد حیران کیا تھا، کیونکہ کسی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ رنبیر اور عالیہ اتنی جلد ہی والدین بن جائیں گے۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر مزاق بھی اڑایا جا رہا تھا، جس نے خود عالیہ کو بھی ذہنی طور پر متاثر کرنا شروع کر دیا تھا، والدین بھی اسی بات کو لے کر پریشان تھے کہ کہیں بیٹی کی حمل پر منفی اثر نہ ہو۔ جس کے بعد عالیہ کو ایسا ماحول فراہم کیا گیا اور سوشل میڈیا سے دور رکھا گیا۔

ان لمحات کے عالیہ کو پریشان ضرور کیا تاہم والدین کی ہمت نے بیٹی کو خوب سنبھالا۔

سروج خان:

مشہور بھارتی کوریگرافر سروج خان سروج خان نے بھی اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب ان کا ایک انٹرویو وائرل ہوا۔

پاکستانی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی کا انتقال ہوا تو مرحومہ بیٹی خوابوں میں آیا کرتی تھی، اور وہ ماں کو مسجد سے آوازیں دیا کرتی تھی۔

جبکہ دوسری جانب سروج خان کو مساجد میں قرآن کی تعلیم حاصل کرتے بچے بھی کافی توجہ حاصل کرتے تھے، جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

لتا منگیشکر:

گلوکاری کے میدان میں سب کی توجہ حاصل کرنے والی لتا منگیشکر کو کون نہیں جانتا تھا، لیکن اس سب میں لتا مگیشکر کے لیے مشکل لمحہ وہ بھی تھا جب ان کی شادی اور کنوارے رہنے سے متعلق باتیں ہوتیں۔

لتا منگیشکر سے متعلق یہ باز گشت بھی کی جاتی تھی کہ گلوکارہ محمد رفیع کو پسند کرتی تھی، ان سے شادی نہ ہونے کی وجہ سے زندگی بھر کنوارے رہنے کو ترجیح دیتی رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More