12 سال کی عمر میں کام شروع کیا اور ۔۔شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بابرہ شریف گمنامی کے اندھیروں میں کیوں کھوگئیں؟

ہماری ویب  |  Mar 20, 2023

1970 اور 80ء کی دہائی میں پاکستان کی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی بابرہ شریف کی آج 58 ویں سالگرہ ہے، 1954 میں پیدا ہونے والی بابرہ شریف کی تاریخ پیدائش 10 دسمبر کہی جاتی ہے اور کئی جگہوں پر 10 دسمبر کا حوالہ بھی ملتا ہے جو غلط ہے کیونکہ ان کی حقیقی تاریخ پیدائش 20 مارچ ہے جس کی بابرہ شریف خود بھی تصدیق کرچکی ہیں۔

بابرہ شریف نے ٹی وی کیریئر آغاز انھوں نے ٹی وی اشتہارات سے کیااور اپنے زمانے کے تمام مشہور ہیروز کے ساتھ کام کیا جس میں شاہد ، ندیم ، وحید مراد، غلام محی الدین، محمد علی اور سلطان راہی شامل ہیں۔

بابرہ شریف پاکستان میں اردو فلموں میں بہت کامیاب رہیں اور اپنا لوہا ایک ورسٹائل اداکارہ کے طور پر منوایا۔ کچھ نقادوں کے نزدیک وہ اپنے وقت کی پاکستان کی بہترین ادکارہ تھیں ، بابرہ نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

بابرہ نے 12 سال کی عمر سے ماڈلنگ شروع کی، 1973ء میں جیٹ پاؤڈر واشنگ کے اشتہار میں آئیں اور بہت جلد جیٹ پاؤڈر لڑکی کے طور پر پہچانی جانے لگیں اور گھر گھر میں مشہور ہو گئیں۔

اسی سال محسن شیرازی کے ٹی وی ڈرامے کرن کہانی میں کام کیا جسے حسینہ معین نے لکھا اور پی ٹی وی پر چلا۔ اس کے بعد وہ بہت عرصہ بعد 1992ء میں انور مقصود کے لکھے ڈرامے نادان نادیہ میں دوبارہ جلوہ گر ہوئیں ۔ لکس کے اشتہار "آخر لوگ ہمارا چہرہ ہی تو دیکھتے ہیں" نے انہیں بہت پذیرائی دلوائی ۔

1990 کے عشرے میں بابرہ کی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہونے لگیں، بابرہ کی آخری فلم گھائل تھی جس میں اظہار قاضی کے مقابل کام کیا۔ اداکاری کو خیرآباد کہنے کے معاملے پر بابرہ کا کہنا تھا: "میں خود تجزیاتی ہوں۔ اپنے پاؤں کو کسی پیشے میں زمین پر رکھنا ضروری ہے جہاں آپ کو اس حد تک پوجا جائے کہ ہر خواہش دوسروں کے لئے حکم بن جائے لیکن میں ہمیشہ اپنے کیریئر کے عروج پر ہی فلمیں چھوڑنا چاہتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس لمحے کے لئے خود کو ذہنی طور پر تیار کیا تھا۔ خود سے مطمئن ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں نے شوبز سے کبھی بھی دوست نہیں بنائے اور گھلی ملی نہیں۔ وحید مراد جیسے اداکار کی مثال نے مجھ پر گہرا تاثر ڈالا۔ میں کبھی نہیں چاہتی تھی کہ صرف فلمی عروج پانے کے لیے زندگی میں نیچے گر جاؤں۔ نہیں ، زندگی لائٹس ، چاپلوسی ، ستائش اور خوبصورت ہونے سے زیادہ ہے۔"

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More