عمران خان فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، شہباز شریف

ہم نیوز  |  Mar 20, 2023

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف بیرون ملک غلیظ مہم کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے،عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے اقتدار کی خاطر مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف مہم چلا کر ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر پی ٹی آئی فوج کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ سے ملک کے اندر اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے کہا۔

پاکستان میں افراتفری، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہی ہو سکتا ہے۔

بیرون ملک محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم کے خلاف آواز بلند کریں،زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلا رہے ہیں،بیرون ملک پاکستانی اس سازش کا حصہ نہ بنیں،قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی اور شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔

This man Niazi is stooping to unprecedented lows in his desperation for power & going to the extent of damaging the country & undermining our armed forces & their leadership. /2

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More