امیتابھ بچن کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی، ڈاکٹروں کو بلا لیا گیا، دعاؤں کی اپیل کر دی

ہماری ویب  |  Mar 20, 2023

لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی طبعیت خراب ہوگئی جس کے باعث ڈاکٹرز کو گھر بلا لیا گیا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی نیوز میں آپ کو بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی صحت سے متعلق بتائیں گے۔

امیتابھ بچن نے اپنے حالیہ بلاگ میں انکشاف کیاکہ گزشتہ رات اچانک اُن کی طبعیت ناساز ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹرز کی ٹیم کو فوری طور پر علاج کے لیے گھر بُلایا گیا۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی پسلیوں میں شدید درد اُٹھا جس کے بعد ان کے پیر کے انگوٹھے اور ہاتھ میں بھی شدید درد ہونے لگا جس کی وجہ سے فوری طور پر ڈاکٹرز کو رات گئے ہی گھر پر بُلانا پڑگیا۔

امیتابھ بچن کا اپنے بلاگ میں کہنا تھا کہ میری اُبھری ہوئی ہڈیوں اور جلد کے درمیان آبلے پڑ گئے ہیں، یہ بہت ہی عجیب بات ہے نہ کبھی پہلے ایسا سُنا نہ ہی تجربہ کیا تھا مگر اس کی وجہ سے شدید تکلیف میں مبتلا ہوں۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ جلد تندرست ہو کر کام پر جانا چاہتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

یاد رہے اس سے قبل امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More