شاہ محمود سی ای سی کا اجلاس بلائیں، عمران خان کو عہدے سے فارغ کیا جائے، راجہ ریاض

ہم نیوز  |  Mar 20, 2023

فیصل آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان دہشت گرد تنظیم کے چیئرمین بن چکے ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا شاہ محمود قریشی فوری طور پرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلائیں جس میں تمام اراکین اور ایم این ایز کو مدعو کیا جائے، اجلاس میں عمران خان کو عہدے سے فارغ کیا جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے ماضی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے راجہ ریاض  نے دعویٰ کیا کہ وہ ابھی تک پی ٹی آئی میں ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بنانے کا مقصد فوت ہو چکا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ زمان پارک سے دہشت گردی ہورہی ہے، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ماضی میں کوئی حکمران جتھے لے کر عدالتوں میں نہیں گیا، اربوں روپے کی کرپشن پر کارروائی ہونی چاہیے۔

عمران خان فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، شہباز شریف

راجہ ریاض نے کہا مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو مزید ریلیف دیا جائے، آٹے کے مفت تین تھیلوں کی تعداد بڑھا کرچھ کی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More