ہوا میں اڑتا ہوا کھانا۔۔ مسلمان خلا باز افطار کیسے کریں گے؟ خلا میں روزہ رکھنے کے متعلق دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Mar 24, 2023

ویسے تو دنیا بھر میں مسلمان سورج کے نکلنے اور ڈوبنے کے مطابق سحر و افطار کرتے ہیں لیکن اگر کوئی مسلمان دنیا سے باہر خلا میں ہو تو وہ کیسے روزہ رکھتا ہوگا اور سحر و افطار کیسے کرتا ہوگا؟ آئیے جانتے ہیں

اس برس متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے سلطان Alneyadi خلا میں موجود ہیں۔ مسلمان خلا باز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ہیں جو زمین کے اطراف 17 ہزار میل فی گھنٹہ کے حساب سے گردش کررہا ہے۔ اسپیس اسٹیشن میں موجود خلابازوں کو دن بھر میں 16 با سورج نکلتا اور غروب ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

خلا میں نماز

روزے رکھنے کے لئے کچھ روز پہلے سلطان النیادی نے کہا تھا کہ وہ رمضان المبارک میں پورے روزے رکھیں گے جبکہ ان کا روزہ گرین وچ ٹائم کے مطابق اور 16 گھنٹوں کا ہوگا۔ خلا میں کشش ثقل کی غیر موجودگی کی وجہ سے کھانا پینا بھی قدرے مشکل ہوتا ہے کیوں کہ چیزیں ہوا میں معلق رہتی ہیں۔

خلا میں نماز

واضح رہے کہ اس سے پہلے 2007 میں بھی ملائیشیا کے خلاباز شیخ مظفر شکور بھی رمضان میں اسپیس اسٹیشن پر رہ چکے ہیں او ان کی وہاں نماز کی ادائیگی کی ویڈیو بھی موجود ہے۔

قبلے کے رخ کا تعین

مسلمان خلابازوں کے لئے تیار کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق خلا باز نماز کے لئے قبلے کے رخ کا تعین اپنے حساب سے کرسکتے ہیں۔ ممکن ہو تو زمین کی جانب رخ کرکے یا پھر کسی بھی رخ کر کے نماز ادا کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More