اتنے بڑے کھلاڑی ہو کر بھی زمین پر بیٹھے گئے ۔۔ پاکستانی ٹیم کی ایک ساتھ افطاری میں کیا خاص تھا جو یہ وائرل ہو گئی، ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 24, 2023

روزہ، نماز ہر حال میں مسلمان پر فرض ہے۔ روزوں میں محنت مشقت کا کام ہوتا نہیں مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے تو دل جیت لیے۔ ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یہ افطاری کر رہے ہیں۔ اس وقت ٹیم افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے دبئی میں موجود ہے۔

ایسے میں کپتان شاداب کا ایک بیان سامنے آیا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ ساری ٹیم روزہ بھی رکھے گی۔ اسی لیے اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی افطاری اک وقت نزدیک آیا تو تمام کھلاڑی 3 سے 4 لوگوں کا گروپ بنا کر بیٹھ گئے۔ نہایت ہی ادب سے اپنے لیے فروٹ،شربت،پانی،کھجوریں لے کر بیٹھ گئے۔

اس ویڈیو کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اس قدر بڑے بڑے کھلاری ہو کر بھی ٹیبل کرسی پر بیٹھے کی بجائے زمین پر بیٹھ کر افطاری کی جس نے شائقین کے دل چھو لیے۔ یہی نہیں افطاری کے بعد کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔یہاں آپکو بتاتے چلیں کہ اس مرتبہ قومی ٹیم میں کئی نئے نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔

یہ سب ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے نظر آ رہے ہیں، ایک دوسرے کو پلیٹ میں کھانا ڈال کر دیتے اور جب بھی کوئی ڈریسنگ روم میں داخل ہوتا تو انہیں گلے لگا کر خؤش آمدید کہتے۔ یاد رہے کہ شارجہ میں آج افغانستان سے قومی ٹیم پہلے میچ میں آمنے سامنے ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More