ہمارے بغیر ایشیا کپ کرا لو ۔۔ پاکستان کی بھارت کو دھمکی کام آ گئی، انڈیا ایشیا کپ کے لیے کیسے راضی ہوا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Mar 24, 2023

پاکستانی عوام کرکٹ سے پیار کرنے والی قوم ہے پر شاید بھارت ہی یہ نہیں چاہتا کہ کرکٹ کا کھیل پاکستان میں واپس آئے۔ ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ہونا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کیلئے تمام ٹیمیں یہاں آنے کو تیار ہیں سوائے بھارت کے۔ مگر اب بھارت نے بھی ہار مان لی اور اپنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ دبئی میں ہونے والی ملاقات میں ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران نے اس معاملے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستان سے کہا کہ آپ یہ ایونٹ ہی سری لنکا یا بنگلہ دیش منتقل کر دیں پھر 2 سال بعد جب پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں تب یہ ٹورنامنٹ اپنے ملک میں منعقد کروا لیجئے گا۔ اس تجویز کو پاکستان نے فوراََ مسترد کر دیا۔

جس کے جواب میں کہ گیا کہ آپ اپنا 3 ملین ڈالر کا نقصان ہو جائے گا، سوچ لیں۔ اب پی سی بی حکام نے کہا کہ ہمیں پیسے کی فکر نہیں اپنے شائقین کے جذبات کی فکر ہے اور رہی بات پیسوں کی تو وہ ہم نے پی ایس ایل سے خوب کمائے ہیں۔اگر مکمل طور پر ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر منتقل ہوا تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔

مزید یہ کہ اگر ایسا ہی کرنا ہے تو پاکستان کے بغیر ایونٹ کروا لیں۔اور ہم بھارت کی بھی مجبوری سمجھتے ہیں لیکن اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آگے ورلڈکپ اور چیمئن ٹرافی بھی ہے۔ اس دھمکی کے بعد متعلقہ حکام نے کہ کہ صرف بھارتی ٹیم کے میچز ہی کسی دوسرے ملک منتقل کر دیے جائیں تو۔

پی سی بی حکام سے بی سی سی آئی نے کہا کہ 2 ملکوں میں میچز سے براڈ کاسٹ اور ٹریولنگ کے اخراجات بڑھ جائیں گے تو پاکستان نے ایک شیڈول پیش کردیا جس پر غور کیلئے وقت مانگا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More