کیلے پرموجود کالے نشان کا مطلب کیا ہے؟ رمضان میں کچے کیلوں سے بچیں، میٹھے اور تازہ کیلے خریدنے کے چند آسان طریقے

ہماری ویب  |  Mar 26, 2023

پھل خریدتے وقت اکثر کچے پھل منتخب کر لیتے ہیں، جو کہ ذائقہ میں بھی کچھ خاص نہیں ہوتے ہیں، اکثر کیلے خریدتے وقت ایسا ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کیلے سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

کیلا ایک ایسا پھل ہے جو یقینا آپ بھی پسند کرتے ہوں گے، لیکن اس کو خریدتے وقت اکثر صارفین بھی مار کھا جاتے ہیں۔ کیونکہ اس کی شکل کے ساتھ ساتھ اس کا رنگ بھی بہت کچھ کہہ رہا ہوتا ہے۔

ماہ رمضان کے لیے چونکہ کیلوں کو دن میں خریدا جاتا ہے اور پھر شام کے اوقات یعنی کچھ گھنٹوں بعد کھایا جاتا ہے، یا کبھی کبھی تو کیلوں کو اگلے دن کے لیے بھی رکھا جاتا ہے۔

ایسے میں سرخ پیلے رنگ کے کیلے جن اوپری یا نچلے کونے پر ہلکا سا ہرا رنگ بھی موجود ہو، بہترین انتخاب ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ پکے ہوئے تو ہوتے ہیں تاہم ان کا لائف ٹائم کچھ حد تک زیادہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب اگر آپ کو بغیر ٹائم ضائع کیے کیلوں کا لطف لینا ہے تو پھر پیلے رنگ پر موجود کالے دبھوں والے کیلے مزے دار لگ سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ پکے ہوئے تو ہوتے ہی ہیں ساتھ ہی میٹھے اور رسیلے بھی ہوتے ہیں۔

جبکہ اگر کیلا مکمل طور پر یا آدھے سے زائد طور پر کالا ہو گیا ہے، یا اس میں سے پانی رس رہا ہے، تو اسے مت خریدیے گا، کیونکہ ایسا کیلا آپ کی طبیعت بھی خراب کر سکتا ہے۔

ہلکے ہرے، مگر سخت کیلے بھی کچے ہوتے ہیں، جو اندر سے بھی سخت ہوتے اور باہر سے بھی جبکہ ان کا ذائقہ بھی پھیکا ہوتا ہے، ایسے کیلے بھی افطاری کے وقت آپ کا موڈ تبدیل کر سکتے ہیں۔

ساتھ ساتھ کیلے کی بو سے بھی آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آیا کیلا تازہ اور میٹھا ہے یا نہیں۔ میٹھے اور تازہ کیلے کی بو بھی میٹھی اور خوشبو کی طرح کی ہوگی، جسے باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More